تازہ تر ین

شام میں جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد جاں بحق

دمشق(ویب ڈیسک )شام میں جاری خانہ جاجنگی کے باعث جاںبحق ہونیوالے شہر یوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی،ادلب میں کارروائی سے نئی خونریزی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق شام میں گزشتہ سات برسوں سے جاری خونریز تنازعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ آبزرویٹری نے شام میں انسانی ہلاکتوں کے یہ اعداد وشمار ایک ایسے وقت میں جاری کیے ہیں، جب خدشہ ہے کہ صوبہ ادلب میں حکومتی فورسز کی باغیوں کے خلاف تازہ عسکری کارروائی ایک نئی خونریزی ثابت ہو گی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش کے مطابق ادلب میں تشدد کی ایک نئی لہر سے بچتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے تاکہ مزید خونریز ی سے بچا جا سکے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved