تازہ تر ین

”ٹرین عام آدمی کا سفر ہے “وزیر اعظم نے میانوالی ریل کارکا افتتاح کر دیا .

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کا افتتاح کرلیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے اور جو حکومتیں عوام کا سوچتی ہیں وہ ہمشہ اپنا ٹرین نیٹ ورک ٹھیک کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریز ہمارے ملک میں 11 ہزار کلومیٹر ٹریک چھوڑ کرگئے ہیں اور ہم نے 70 سالوں میں صرف 600 کلومیٹر ٹریک بنایا ہے جس سے حکومتوں کی ترجیحات کا تعین ہوتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جہاں چھوٹا طبقہ امیر ہو اور باقی لوگ غربت میں رہیں، مدینہ کی ریاست میں سرکار مدینہ ? نے عام ا?دمی کو اٹھایا تو دنیا کی امامت کرنے کے لیے قوم بن گئی۔ عمران خان نے کہا کہ چین 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر سپر پاور بن رہا ہے اور چین میں اسپیڈ سے ریل کا کام جاری ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک بن رہا ہے جس سے ٹرین کا ٹائم بہت کم ہوجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دیتے ہیں، اس ملک میں اربوں روپے کی زمین خالی پڑی ہے جس پر قبضے کیے ہوئے ہیں جب کہ اسلام ا?باد میں قبضہ مافیا سے 100 ارب روپے کی زمین سے واگزار کرائی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریلوے کے پاس اتنی مہنگی زمین ہے جس سے ریلوے کا قرضہ اتارا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچی ا?بادیوں اور غریب بستیوں کو نہیں چھیڑیں گے کیوں کہ حکومتوں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا ہے بلکہ ہم نے بڑے بڑے قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالنا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاو¿س میں ٹاپ کلاس یونیورسٹی بنارہے ہیں اور اس طرح کی شاہانہ عمارتوں پر 1100 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں، اگر ان عمارتوں پر 4 سالوں پیسہ نہ خرچ کریں تو شوکت خانم جیسا ماڈرن اسپتال بنا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی اسٹیشن سے ’میانوالی ریل کار‘ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ میانوالی ریل کار راولپنڈی کے لیے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain