تازہ تر ین

بیگم کلثوم کی نماز جنازہ میں تمام سیاسی رہنماﺅں کی شرکت

لاہور (ویب ڈیسک) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی، اہم شخصیات سمیت مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ مولانا طارق جمیل کی امامت میں ادا کر دی گئی ہے۔ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جانے والی مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں غیر ملکی شخصیات، اہم سیاسی قائدین اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی رسمِ قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرائ میں ادا کی جائے گی۔بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں سابق صدر ممنون حسین، حاصل بزنجو، میاں افتخار حسین، آفتاب شیر پاو¿، افراسیاب خٹک، زاہد خان، وزیرِاعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس اور دیگر نے نواز شریف سے تعزیت کی اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔دیگر رہنماو¿ں میں مسلم لیگ ن کے رہنما راجا ظفرالحق، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، زبیر احمد، ایاز صادق، زاہد حامد، دانیال عزیر، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر اسد اشرف، رانا مشہود، سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی، راحیل منیر، مصدق ملک، طلال چودھری، پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، علی پرویز، میئر لاہور مبشر جاوید، امیر مقام، بلال یاسین اور زبیر گل بھی تعزیت کیلئے پہنچے اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد سربراہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچا اور مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان بھی وفد کے ہمراہ جاتی امرائ پہنچے اور میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ نمازِ جنازہ سے قبل مولانا فضل الرحمان نے پنڈال میں کلثوم نواز کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی۔مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں، انہوں نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جو جدوجہد کی وہ نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔نمازِ جنازہ کے موقع پر کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے خواتین کی بھی بڑی تعداد پہنچی اور مریم نواز سے ملاقات کی۔ مریم نواز تقریباً ایک گھنٹے تک خواتین کے پنڈال میں موجود رہیں۔مریم نواز سے ملنے کیلئے آنیوالی لیگی رہنماو¿ں عظمیٰ بخاری اور حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر کہا کہ کلثوم نواز کا دنیا سے جانا نہ صرف ن لیگ بلکہ جمہوریت کیلئے بڑا نقصان ہے۔ اس موقع پر نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور ان کے بیٹے جنید صفدر بھی خواتین کے پنڈال میں موجود تھے۔گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر مشتمل پی ٹی آئی کے وفد نے بھی شریف فیملی سے تعزیت کی اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain