تازہ تر ین

5ماہ میں دوبارہ لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیتنے والا نوجوان

مونٹریال (نیٹ نیوز) کینیڈا میں رہائش پذیر ایک افریقی نوجوان صرف 5 ماہ میں دو بار لاٹری جیت کر مالا مال ہو گیا۔ افریقہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ میل ہِگ نے دو الگ الگ لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینیڈین ڈالر جیتے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میل ہِگ اب کینیڈین صوبے مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں رہتے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ اس پیسے کو واپس سکول جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار رواں برس اپریل میں لاٹری جیتی، جس میں انہیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے تھے۔ ان کی قسمت اگست میں دوبارہ اس وقت چمکی جب انہوں نے 20 کینیڈین ڈالر سے ٹکٹ خریدا اور سکریچ اینڈ وِن لاٹری ٹکٹ سے 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔ ان کا کہنا تھا میرا بنیادی مقصد سکول جانا ہے، میں اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی کچھ ہنر بھی سیکھنا چاہتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain