تازہ تر ین

کاشتکاروں کے مسائل حل ،جدید زرعی مشینری دی جائے

لاہور (وقائع نگار) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر کی چیف ایگزیکٹو ”خبریں“ گروپ جناب ضیاشاہد سے ان کے آفس میں ملاقات، کسانوں کے تازہ اورکچھ پرانے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جناب ضیاشاہد نے کہا کہ اب وقت ہے کہ کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں کیونکہ کسان ہی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر اور ستلج، راوی، بیاس میں کچھ نہ کچھ پانی بھارت سے واگزار کروانا الگ ایشوز ہیں۔ یہ بات اب چیف جسٹس صاحب بھی سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کیلئے جدید مشینری وقت کی آواز ہے۔ افسوس ہم ابھی تک زراعت کیلئے جدید مشینری نہیں لاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ پہلےبھی کسانوں کے مسائل اجاگر کرتا رہا ہے ، مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان کسان اتحاد کےصدر خالد کھوکھر نے بتایا کہ زرعی ملک کا شعبہ زراعت زبوں حالی کا شکار ہے، ہم کاٹن پکر کے بجائے چونیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ناقص کھاد سپرے بیچنے والوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں، مہنگی کھادوں نے کسانوں کی کمرتوڑ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیمز کیلئے ملتان تا اسلام آباد آگاہی ریلی شروع کر رہے ہیں تاکہ پورے ملک کو آگاہ کرسکیں کہ ڈیمز صرف کسانوں یا زرعی لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کی ضرورت ہیں۔ ستلج ، راوی اور بیاس میں ماحولیات آبی حیات، گھریلو استعمال کیلئے پانی ضرور لیں گے کیونکہ ان دریا?ں کے سوکھنے سے کروڑوں آبی حیات، ماحول اور انسان متاثر ہورہے ہیں اور انٹرنیشنل قوانین بھی دریا?ں کو روکنے کی اجازت نہیں دیتے۔ اس موقع پر خالد کھوکھر نے جناب ضیاشاہد کو ڈیمز آگاہی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی جو انہوں نے خوشدلی سے قبول کرلی اور کہا کہ بیماری کے باوجود بھی شرکت کروں گا۔دوران ملاقات رازش لیاقت پوری بھی موجود تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain