تازہ تر ین

سفاک نو جوان نے بہن اور بھائی کے گلے کاٹ ڈالے

چیچہ وطنی(نمائندگان خبریں)چیچہ وطنی میں دل دہلا دینے والا المناک ، دل خراش واقع، سنگدل بھائی نے اپنے حقیقی والد ، والد ہ ، دوبھائیوں اور بہن سمیت5 افراد کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دئیے ،بہن بھائی جاں بحق۔ جبکہ والدہ اور دو بھائی شدید زخمی ۔تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ سٹی کے علاقے محلہ احمد نگر میں سنگدل اور بے رحم بھائینے گھریلو ناچاکی پر اپنے بھائیوں، بہن ، والدہ ، والد کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا۔ ایک بھائی عبد الرحمن اور بہن موقع پر جان بحق 4 افراد کو تشویش ناک حالت ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا ،زخمیوں میں والد صفدر بھٹی ۔ والدہ اور دو بھائی عظیم ، فیضان بھی شامل ہیں۔ ملزم محمد وسیم سے تین دن قبل اس کے والدصفدر زمان بھٹی نے کاروبار کے متعلق پوچھا کہ رقم کہاں ہے اور اس کا کیا کیا۔ جبکہ گھر میں موجود دیگر تمام بہن بھائیوں نے بھی اس کو ڈانٹا ۔ جس کا ملزم وسیم کو رنج تھا۔ گذشتہ رات ملزم محمد وسیم نے دودھ میں نشہ آور چیز ملا دی اور تقریبا رات 2 سے تین بجے کے درمیان سب سے پہلے اپنے حقیقی بھائی عبدالرحمن کا گلا کاٹابعد میں دیگر بہن بھائیوں ، والدہ اور والد پر تیز دھار آلے سے وار کیے۔ عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کی بہن ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی۔ ایک بھائی اور والد ہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ والد اور اس کے بڑے بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس تھا سٹی چیچہ وطنی نے ملزم وسیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور مقتولین لی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی یاد رہے چیچہ وطنی میں محرم الحرام میں دوہرے قتل کی یہ دوسری واردات ہے

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain