تازہ تر ین

بھارت 200طیارے لے کر بھی پاک فضائیہ سے پیچھے رہے گا

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ایئر چیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے،ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت حاصل کرنا ہو گی، پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایئرچیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے وئے کہا فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف نے مودی سرکارکے جنگی طاقت ہونے کے دعوے کا پول کھول دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف بریندرسنگھ نے اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔بھارتی ایئرچیف کا کہنا تھا دو سو طیارے بھی حاصل کرلیں تب بھی پاکستان اورچین کی فضائی مہارت سے پیچھے ہیں۔ بریندرسنگھ نے کہا کہ بھارت کوخطرات لاحق ہیں، ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں، حالیہ برسوں میں چین نے تبت کے علاقے میں فوجی طاقت بڑھائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت جٹانی ہوگی۔ یاد رہے رواں سال جون میں بھی بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، جتنے نوجوان مارتے ہیں، ان سے زیادہ تحریکِ آزادی میں شامل ہو جاتے ہیں۔خیال رہے گذشتہ سال جولائی میں بھارت کے نائب آرمی چیف سراتھ چند نے پاکستان کی بہتر دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے برملا کہا تھا کہ پاکستانی دفاعی صنعت سے بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں۔بھارتی نائب آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے پاکستان دنیا بھر میں اپنے دفاعی شعبے کی اشیا برآمد کر رہا ہے۔ بھارتی آرڈیننس فیکڑیاں بدلتی دنیا کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔اس سے قبل بھارتی حکام کی ایک رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کسی جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑسکتا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain