تازہ تر ین

افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے، شہریار آفریدی

شبقدر(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے شبقدر میں ایف سی کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں شرکت کی۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ شاندار پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے دنیا کو مثبت پیغام گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کی قربانیوں پر فخر ہے اور ایف سی کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کریں گے جب کہ ایف سی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے اور ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ 100 روز کے پلان میں ہر حوالے سے مکمل سسٹم دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain