تازہ تر ین

آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔آصف زرداری اپنے بیٹے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے آئے تھے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بیگم کلثوم نواز کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جب کہ نواز شریف نے جنازے میں شرکت اور تعزیت کے لیے آنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آصف زرداری نے نوازشریف کو اپنی قید کی باتیں بھی بتائیں۔آصف زرداری نے بتایا کہ جب میں جیل میں تھا تو میری والدہ بیمار تھیں، مجھے پیرول مل رہا تھا لیکن نہیں لیا۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں اپنی بہن کے کہنے پر میں نے پیرول لیا اور والدہ کو ملنے کے لیے اسپتال گیا۔سابق صدر نے بتایا کہ جب اسپتال پہنچا تو والدہ کی حالت بگڑ چکی تھی، والدہ سے آخری ملاقات میں ا±ن کی آنکھ سے ٹپکا آنسو آج بھی تکلیف دیتا ہے۔نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں عملی طور پر قید تنہائی میں ہوں، میری بیرک کے ساتھ والے تمام کمرے خالی ہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید بتایا کہ بیٹی سے بھی ہفتے میں ایک بار ہی ملاقات ہوتی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ اڈیالہ جیل قید ہیں۔رواں ماہ کی 11 تاریخ کو لندن میں کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہائی ملی تھی۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved