تازہ تر ین

اپوزیشن جماعتیں تقسیم ، ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کا دعویٰ دھرا رہ گیا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عبیدالرحمان کو نظر انداز کرتے ہوئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی مکمل حمایت شروع کردی ۔ پارٹی رہنماﺅں کو تحریک انصاف کے امیدوار کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے دوصوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ شہر کی صوبائی نشست رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پورنے خالی کی ہے۔ جبکہ کلاچی کی صوبائی نشست پرسردار اکرام اللہ خان گنڈا پور کے دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے پر انتخاب نہ ہوسکا تھا۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے امیدواروں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان حلقوں میں ان خاندانوں کے افراد کے امیدوار ہونے پر حصہ نہ لینے پارٹی پالیسی وضع کی ہے۔ اس ضمن میں کلاچی کے حلقہ میں محروم سردار اکرام اللہ گنڈا پور کے صاحبزادے آغاز خان گنڈا پور کے مقابلے میں پیپلزپارٹی نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا اور تحریک انصاف کے امیدوار آغاز خان گنڈا پور کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مقامی رہنماﺅں کو دہشتگردی کا نشانہ بننے والے خاندان کے ساتھ انتخابی تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ ایم ایم اے کی طرف سے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عبیدالرحمان امیدوار ہیں اور تنہاءمیدان میں ہیں دیگر اپوزیشن جماعتوں کا تعاون حاصل نہیں ہے۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری حلقوں میں بھی اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہیں اور آپس میں مقابلہ کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ متحدہ حزب اختلاف کے گزشتہ ماہ ہونے والے مشاورتی اجلاسوں میں اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کئے جائیں گے جس کی پاسداری نہ کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain