تازہ تر ین

نواز، مریم، صفدرکی اڈیالہ جیل دوبارہ منتقلی بارے خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کا وقت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج سہہ پہر 4 بجے ختم ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو دوپہر ڈیڑھ بجے اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا جس کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے کا بندوبست کیا گیا ہے۔نواز شریف و دیگر سے ملاقات کے لیے لیگی رہنما جاتی امراء پہنچ گئے جہاں اب سے کچھ دیر بعد تینوں افراد کو اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کے انتقال پر اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول رول پر رہائی دی گئی جس کی مدت میں 4 روز کی توسیع کی گئی۔نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی میں 4 روز کی توسیع دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پیرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔تینوں افراد کی جانب سے سزا معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain