تازہ تر ین

آرمی چیف چین پہنچ گئے ،اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ چین کے دورے کے دوران آرمی چیف اپنے ہم منصب اور دیگر چینی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن کے اخبار میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داو¿د کے حوالے سے ایک متنازع رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں پاکستانی صنعت پر پاک۔ چین اقتصادی رہداری (سی پیک) کے پڑنے والے اثرات پر نظرِ ثانی کرنے کے لیے منصوبوں کو ایک سال کے لیے روکنے کا ذکر کیا گیا تھا۔بعد ازاں پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے آرمی چیف کو باہمی مفادات کے معاملات اور علاقائی سیکیورٹی کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے باضابطہ طور پر دورہ چین کی دعوت دی تھی۔چینی سفیر نے پاکستان کی سی پیک کے لیے حمایت اور چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کے کامیاب دورہ اسلام آباد کی بھی تعریف کی، جس کے دوران ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سی پیک کی سیکیورٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جنرل قمر باجوہ کا دورہ چین ان رپورٹس کے تناظر میں کیا جارہا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کے لیے چین سے مالی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain