تازہ تر ین

ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ،ایل پی جی پر ٹیکس میں 10فیصد کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ امیر ترین طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے اور غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ 2018 میں گیس کمپنیوں کو 152 ارب روپےخسارے کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گیس قیمتوں سے متعلق بہت قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں اور ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق بھی بہت شور مچایا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گیس کی قیمت میں پہلے دو سلیب پر10 سے 15 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ صارفین کے لیے گیس کی تیسری سلیب میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ گیس کی قیمت میں زیادہ اضافہ بڑے صارفین کے لیے کیا گیا ہے۔غلام سرور خان نے مزید بتایا کہ ایل پی جی پر تمام ٹیکسز ختم کرکے 10 فیصد جی ایس ٹی لگایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain