تازہ تر ین

ن لیگ کا مبینہ انتخابی دھاندلی بارے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آو¿ٹ کے بعد قومی اسمبلی کے باہر پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ ا?صف نے کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل اسپیکر سے فلور مانگا، فلور اس لیے نہیں دیا گیا کہ قواعد اجازت نہیں دیتے، ایسی مثال پہلےموجود ہے، ایازصادق نےشاہ محمود قریشی کواجازت دی تھی لیکن ہمیں واک آو¿ٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے صدارتی خطاب کے بعد بھی ہمیں بات کرنےکی اجازت نہیں دی، آج کی بدمزگی کی ذمہ داری سرکاری جماعت پر آتی ہے، یہ غلط شروعات ہے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ آرام سے چلے، ہمیں حق سے محروم کیا گیا۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے تھے اپنا مو¿قف عوام تک پہنچاتے، ہم انہیں صرف یہ کہنا چاہتے تھے کہ وعدے کو ایک مہینہ ہوگیا، دھاندلی کے مسئلے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، چاہیں گےدھاندلی پر پارلیمانی کمیشن جلد تشکیل ہوکر کام شروع کردے، کل ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain