تازہ تر ین

یوتھ اولمپکس 2018ءکےلئے7رکنی پاکستانی دستہ فائنل

بیونس آئرس(نیوزایجنسیاں) ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے یوتھ اولمپکس کامیلہ سج رہا ہے جس میں پاکستان شوٹنگ، ریسلنگ اور ویٹ لیفیٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ تین کھلاڑیوں سمیت سات رکنی دستہ ان مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے یوتھ اولمپکس کامیلہ سج رہا ہے، پروگرام کے مطابق تین کھلاڑیوں، تین آفیشلز (کوچز) اور یوتھ ایمبسیڈر پر مشتمل پاکستان کا 7 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کے لئے 2 اکتوبر کو روانہ ہوگا۔ شوٹنگ میں نوبییرا بابر کا انتخاب ہوا ہے، جو ائر پسٹل فورٹی کیٹگری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ گزشتہ سال ایشین چیمپئن شپ میں نوبیرا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان کے کوچ خالد بن انوار کو یقین ہے کہ نوبیرا بہت باصلاحیت ہیں اور یوتھ اولمپکس میں میڈل جیت سکتی ہیں۔ویٹ لیفیٹنگ کی 85 کلو گرام کیٹگری میں فرحان امجد سے میڈل کی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں۔ اور ریسلنگ میں عنایت اللہ 65 کلو گرام ایونٹ میں ملک کے لیے میڈل لانے کی کوشش کریں گے۔

ان تینوں نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب ان گیمز کے لیے مقرر کردہ کوالیفیکیشن پوائنٹس پر ہوا ہے، اور ان کا اعلان آئی او سی نے خود کیا تھا۔18 اکتوبر تک جاری رہنے والے یوتھ اولمپکس میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بیس بال پلئیر سید عاقب شیرازی کو یوتھ چینج میکر (یوتھ ایمبیسیڈر) مقرر کیا ہے۔ قومی دستے کو ائر ٹکٹ اور رہائش آرگنائزنگ کمیٹی فراہم کررہی ہے جب کہ کیمپ، یونیفارم کے اخراجات اور ڈیلی الانس پاکستان اسپورٹس بورڈ دے رہا ہے۔
یوتھ اولمپکس میں پاکستانی دستے کی شرکت کے حوالے سے اولمپک ہاس لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ان گیمز میں مجموعی طور پر 37 کھیلوں میں 165 ممالک شریک ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain