تازہ تر ین

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا میں لاپتہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا میں لاپتا ہوگئی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کی گمشدگی کی اطلاع کینیڈین پولیس کو دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر موبائل فونز، کرنسی اسمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال معطلی کا شکار رہنے والی فریحہ مختار 11 ستمبر کو کینیڈا میں سیاسی پناہ لے چکی ہیں۔ان کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی۔ تاہم مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے لاہور سے تعلق کے باوجود ٹورنٹو پرواز حاصل کرنے کے لیے خود کو کراچی کا رہائشی ظاہر کیا۔کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کے بغیر واپس آئی۔ اسی باعث قومی ایئرلائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain