تازہ تر ین

سپلیمنٹری بجٹ گورکھ دھندہ ، مہنگائی کا نیا طوفان آ ئیگا : اپوزیشن جماعتیں

اسلام آباد، لاہور، کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نومنتخب حکومت کے ضمنی بجٹ پر تنقید کردی، کہتے ہیں کہ لینڈ مافیا اور آٹو کمپنیز جیت گئیں، ٹیکس بھرنے والا ہار گیا، اب ٹیکس چور گاڑیاں اور جائیدایں خرید سکیں گے، ہم نے اکنامک لبرلائزیشن کی کوشش کی، یہ ایف بی آر کے لوگوں کی باتوں میں آگئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب وفاقی حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا، سابقہ حکومت 3 ماہ کا بجٹ پیش کرکے گئی تھی، موجودہ حکومت نے آئندہ 9 ماہ کیلئے سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ضمنی بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے نان فائلر پر گاڑی خریدنے کی پابندی ہٹانے پر افسوس کا اظہار کیا، بولے کہ آج ٹیکس دینے والا ہار گیا، اب ٹیکس چور گاڑیاں اور جائیدایں خرید سکیں گے، لینڈ مافیا اور آٹو کمپنیاں جیت گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2 لاکھ سے زیادہ آمدن والوں کیلئے ٹیکس بڑھادیا گیا، یہ لوگ پرانے طرز کی تبدیلی لائے ہیں، ہم نے اکنامک لبرلائزیشن کی کوشش کی تھی، موجودہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کی باتوں میں آگئے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے حکومت کے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر عام مالیاتی وزیر کی طرح موجودہ وزیر خزانہ نے بھی نمبرز کی چال چلی ،فنانس بل روائتی لفاظی اور مصنوعی ہے،تبدیلی یہ آئی ہے کہ اسحاق ڈار کی جگہ اسد عمر آیا ہے ، فنانس بل سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ اپنے پہلے بیان کے مطابق وزیر خزانہ ہمیں بتائے گے کہ کس طرح گردشی قرضہ ختم کیا جائے گا اورہمیں توقع تھی کہ وہ ہمیں بتائیں گے کہ ریاستی ادارے کس طرح پبلک سیکٹر انٹرپرایز ز کو واپس پٹری پر لایا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اناڑی پن سے پاکستان نہیں چلے گا، تنقید کرنا آسان جبکہ کام کرنا مشکل ہوتا ہے، موجودہ حکومت ناتجربہ کاری کے باعث مشکلات کا شکار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان لوگوں کو سٹون ایج لوگوں کی زندگی کی یاد تازہ کرے گا، اب یہ تبدیلی ہوگی کہ بجلی بند، گیس اور ترقی کا پہیہ بھی بند ہو گا، لوگوں کی خوشحالی بند ہو جائے گی، احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کو آج ایک کامیابی حکومت نے تسلیم کر لیا ہے، ہماری خواہش تھی کہ پارلیمانی کمیشن میں سینیٹ ممبران کو بھی لیا جائے مگر حکومت نے پارلیمانی کمیشن کیلئے صرف قومی اسمبلی کے ارکان پر اتفاق کیا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ جس طریقے سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ناتجربہ کاری کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی متاثر ہوگا ¾ہم کسی بھی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی مذمت کریں گے اور اضافہ کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی متاثر ہوگا، گھریلو اور صنعتی صارفین بھی اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا ہے، ہم کسی بھی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی مذمت کریں گے اور اضافہ کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہر اس پالیسی کی مخالفت کرے گی جس سے عوام متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف قانون کی حکمرانی اور بالادستی کو فروغ دینے کےلئے وطن واپس آئے اور عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain