تازہ تر ین

روپے کی قیمت گرتی رہی تو پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی مہنگائی کا طوفان آئیگا : علی جاوید نقوی، پاکستان میں ڈیمز ناگزیر ہیں پانی کے بغیر بقاءممکن نہیں: آغا باقر ، بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے کی ضرورت ہے اس معاملہ میں لحاظ نہ کیا جائے: سردا رمحمد ، حکومت چلانے کیلئے ریونیو کا ہونا ضروری ہے اخراجات پر کنٹرول کی کوشش خوش آئند ہے: زاہد عتیق ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار زاہد عتیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے جس نے جمہوری روایات کے مطابق اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیا ہے۔وزیر خزانہ نے معاشی صورتحال کی وضاحت کر دی کہ معیشت آئی سی یو میں ہے آج کا بجٹ یکطرفہ ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اگر مسائل ہیں تو قدرت نے مواقع بھی بہت عطا کئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم وقت پر مواقعوں سے استفادہ نہیں کر سکے۔حکومت چلانے کے لئے ریونیو کا ہونا ضروری ہے۔اخراجات پر کنٹرول کرنے کی کوشش خوش آئند ہے۔ملک میںاحتساب کا نظام ہے لیکن کبھی عمل نہیں کیا گیا۔ٹیکس لگنے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ڈیمز ہنگامی بنیادوں پر تعمیر ہونے چاہئیںملکی بقاءاسی میں ہے۔کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پہلے اور اب کے بجٹ میں کیا فرق ہے۔میرے خیال میں بڑے تائیکونز کو پکڑنا آسان نہیں۔اس میں شک نہیں ملکی معیشت بہتر نہیں۔عوام کو موجودہ حکومت سے کافی امیدیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیمبز ناگزیر ہیں پانی کے بغیر بقاءممکن نہیں پانی زندگی ہے۔اس کے لئے کاوشیں خوش آئند ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اہم ہے۔پاکستان کو تجارت بڑھانی چاہئے۔ کالم نگارعلی جاوید نقوی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوںیہ ایک مکمل بجٹ ہے لیکن اس میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔اگر روپے کی قیمت گرتی رہی تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔عمران خان سعودی عرب گئے ہیں ہوسکتا ہے وہاں سے کوئی پیسے مل جائیں سعودی ہمارا دوست ہے۔مشرف دور میں بھی احتساب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔میرے خیال میں ڈیمز پر پوری قوم متفق ہے۔ کالم نگارسردار محمد حیات نے کہا کہ حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔آئی ایم ایف کے پاس جانا بھی مناسب نہیں زائد نوٹ چھاپنے سے بھی اس اس کے نقصانات بعد میں سامنے آتے ہیں۔میرے خیال میں بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے کی ضرورت ہے اس معاملے میں بالکل لحاظ نہ کیا جائے۔اگر احتساب ڈھیلا ڈھالا ہونا ہے تو نہ ہی کیا جائے۔ڈیمز پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے ڈیمز کی تعمیر قومی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے یواے ای گئے تو عوام کا جوش بڑھے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain