تازہ تر ین

سلمان خان کی ایک اور نئی دریافت

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں جتنے نئے چہروں کو متعارف کرایا ہے اتنا شاید کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آیا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگ سکتا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اقربا پروری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔گذشتہ روز پیر کو انھوں نے مزید ایک نئے چہرے کو متعارف کرایا ہے اور یہ چہرہ کوئی اور نہیں بلکہ اپنے زمانے کی معروف ہیروئن نوتن کی پوتی ہیں۔ریس تھری کے اداکار سلمان خان نے اداکار منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کو متعارف کراتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا: ‘یہ لو! ظہیرو کی ہیروئن مل گئی۔ سواگت (استقبال) کرو پرانوتن بہل کا۔ مجھے نوتن کی پوتی اور مونیا (یعنی منیش بہل) کی بیٹی کو بڑے سکرین پر پیش کرکے فخر محسوس ہو رہا ہے۔’نوتن کی معروف فلموں میں ‘خاندان’، ‘ملن’، ‘سجاتا’، ‘بندنی’، ‘سوداگر’، ‘تیرے گھر کے سامنے’، پیئنگ گیسٹ’، ‘سیما’، ‘میں تلسی تیرے آنگن کی’، ‘سرسوتی چندر’، ‘کرما’ اور میری جنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انھیں چھ بار بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain