تازہ تر ین

سنی لیون کی کشش نے تساﺅ میوزیم کو بھی اٹریکٹ کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے ساتھ دہلی میں مادام تساو¿ میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا جس کی نقاب کشائی اداکارہ نے خود کی۔مادام تساو¿ میوزیم میں مومی مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنا مجسمہ بنائے جانے پر بہت خوش ہوں، میرے مومی مجسمے کو موجودہ حالت میں لانے کے لیے کئی افراد نے ایک عرصے تک بہت محنت کی، میں ان کی محنت کو سراہتی ہوں‘۔سنی لیونی نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس بہترین اعزاز کے لیے چ±نا گیا’۔مومی مجسمہ بنائے جانے پر سنی لیونی کے خاوند ڈینیئل ویبر نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے سنی لیونی کے مومی مجسمے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے شیئر بھی کیا۔رواں سال سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچی تھیں، جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کیا گیا۔ اپنے مومی مجسمے سے متعلق انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنا مومی مجسمہ بنائے جانے کے لیے مادام تساو¿ کی شکر گزار ہوں، میرا مومی مجسمہ بنایا جانا ناقابل بیان ہے‘۔انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ مادام تساو¿ کی ٹیم سے ملاقات ہوئی اور اسے منفرد اور یادگار بنانے کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain