تازہ تر ین

ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے جس کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز سرکاری پرنٹنگ پریس پر چھاپے جائیں گے جس کی نگرانی رینجرز اور ایف سی کے ذمے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 36 حلقوں کے لئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جس میں بلوچستان اور سندھ کے لیے 11 لاکھ، خیبرپختونخوا کے حلقوں کے لئے 17 لاکھ جب کہ پنجاب اور اسلام آباد کے لیے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی۔ضمنی انتخاب میں سمندر پار پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرننٹنگ پریس میں چھاپے جائیں گے، پنجاب اور اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فاو¿نڈیشن پرنٹنگ پریس اور خیبرپختونخوا کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے جائیں گے۔ضمنی انتخابات میں پہلی مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گی جن کی رجسٹریشن کا عمل الیکشن کمیشن نے 17 ستمبر تک مکمل کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررہ کردہ وقت تک 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا، سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر 1993 پاکستانیوں نے خود کو ووٹر رجسٹر کرایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain