تازہ تر ین

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی ، آخر وجہ کیا بنی؟

دبئی (ویب ڈیسک )ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرآج ہونے جارہاہے اور اس میچ کیلئے شائقین کرکٹ اپنے گھروں میں خصوصی تیاریاں بھی کر رہے ہیں تاہم دوسری جانب شعیب ملک اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ’ثانیہ مرزا ‘نے انتہائی افسردہ پیغام جاری کر دیاہے۔ ثانیہ مرزا جو کہ پاکستان کی نیشنل بھابھی ہیں ، نے سوشل میڈیا پر پاک بھارت میچ پر ہونے والی جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے۔میچ کا نتیجہ جو بھی ہو لیکن جو طوفان سوشل میڈیا پر برپا ہو گا اس کی پیشگوئی کوئی بھی نہیں کر سکتاہے کہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”تو میچ میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، اور محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو بکواس یہاں پر کی جائے گی وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہے ،حاملہ خاتون کو اکیلا چھوڑ دو ، یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain