تازہ تر ین

عمران خان کو پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے، خورشید شاہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو ‘مبہم’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اور عمرہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے گزشتہ روز یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ پاکستان کا سعودی عرب سے2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اس معاملے پر بات کی جائے گی۔اس حوالے سے اپنے ردعمل میں خورشید شاہ نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبہم ہے’۔پاکستان کا سعودی عرب سے2 ارب ڈالرسے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے جبکہ وہ ماضی میں بھیک مانگنے کی مذمت کرتے رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا، ‘پہلے ہی دورے میں ادھارمانگنا مناسب نہیں’۔پیپلز پارٹی رہنما نے عمران خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘وزیراعظم کا پہلا دورہ مقدس مقامات کی زیارت اور سعادت کی حد تک ہونا چاہیے’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain