تازہ تر ین

مریم کے صاحبزادے کی گرفتار ی کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) 16 ستمبر کو مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر قطری نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ لاہور میں پکڑے گئے تھے۔
اپنے پروگرام میں چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ 16 ستمبر کو مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ڈیفنس لاہور سے جاتی امرا جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی پر قطر کی نمبر پلیٹ ہونے کی وجہ سے اسے پکڑا گیاجبکہ قطر کے نمبر کی گاڑی کے کاغذات بھی نہیں تھے جس کے بعد انہوں نے اسے تھانے میں بند کردیا۔ گاڑی کا نمبر 110845 قطر ہے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ لندن کی طرح شریف خاندان کی پاکستان میں بھی ریاستیں ختم ہوچکی ہیں ،پولیس نے 2 گاڑیاں پکڑی تھیں، گاڑی پکڑے جانے کے بعد انہوں نے کسی مجسٹریٹ کو ایک سال کا اعزاز نامہ دکھا یا اور سپرداری پر گاڑی لے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain