تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں،اہم امور پر گفتگو

مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سے سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سے ملنے شاہی محل پہنچے جہاں ان کی سعودی فرماں رواں سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے او ا?ئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات میں موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ملاقات دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اور اس دورہ سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔اس سے قبل دورہ سعودی عرب پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا۔ ان کی آمد پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیا، جہاں وزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے جدہ پہنچے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain