تازہ تر ین

بھارت میں معصوم بچے کی باپ کی لاش کیساتھ دلخراش تصویروائرل، 5 ملین امداد جمع

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں باپ کی آخری رسومات کے لیے پیسے نہ ہونے پر غم زدہ بیٹے کی اپنے باپ کی لاش کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کے دلوں کو جھنجھوڑ دیا اور دو دنوں میں غربت کے مارے خاندان کے لیے 5.2 ملین امدادی رقم جمع ہو گئی۔ انیل نامی شخص گہرے نالے کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ہلاک ہوگیا تھا۔ غریب مزدور کے اہل خانہ کے پاس آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی پیسے نہیں تھے تاہم سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے غریب خاندان کے دکھوں کا مداوا کردیا۔ہلاک ہونے والے مزدور انیل کی میت کے قریب کھڑے سات سالہ بیٹے نے اپنے باپ کے منہ سے کفن کا کپڑا ہٹا کر اپنے دونوں ہاتھوں میں باپ کا چہرہ تھام لیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ بھارتی صحافی شیوسنی نے دل خراش لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر لیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کردی۔صحافی نے غریب خاندان کی امداد کی اپیل بھی کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے غریب خاندان کے لیے باقاعدہ چندہ مہم کا آغاز کیا اور صرف 24 گھنٹے کے دوران 2 ملین روپے جمع ہو گئے جب کہ دو دن بعد امدادی رقم 5.2 ملین تک جا پہنچی۔ اس رقم سے غریب خاندان کی کفالت اور رہائش کا بندوبست ہو جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain