تازہ تر ین

کرکٹ پاکستان اوربھارت کوقریب لاتی ہے،سدھو

اسلام آباد(آئی این پی)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز ہونے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ سے قبل پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ نے فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور دونوں کے درمیان پاک بھارت میچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ میچز ہونے چاہئیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ نوجوت سدھو سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو چیمپئن ٹرافی کی برتری حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain