تازہ تر ین

پانڈیاکی ایشیاکپ کے بقیہ میچزمیں شرکت مشکوک

دبئی(نیوزایجنسیاں) ایشیا کپ میں بھارت کو اپنے دوسرے ہی میچ میں شدید دھچکا لگا جب ان کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے لیکن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح انہیں لے جایا گیا ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاردک لوئر بیک انجری کا شکار ہوئے ہیں۔بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ کھڑے ہورہے ہیں البتہ ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پانڈیا اپنے پانچویں اوور کی پانچویں گیند کرانے کے بعد پچ پر گر گئے انہیں اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain