تازہ تر ین

وینیوزاور سپر فور مرحلے کا شیڈول تبدیل

دبئی(نیوزایجنسیاں)ایشین کرکٹ کونسل نے پہلامرحلہ مکمل ہونے سے قبل ہی ایشیا کپ 2018ءکے سپر فورمرحلے اور وینیوز کااعلان کردیا۔بھارت پہلے ہی اپنے سپرفورمرحلے کے تمام میچز دبئی منتقل کرواچکاہے۔گروپ بی کاآخری میچ بنگلہ دیش اورافغانستان کے درمیان ہوناباقی ہے ۔ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو بی ٹوپوزیشن قراردے دیا اورشیڈول جاری کردیا۔ نئے شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کل بنگلہ دیش کیخلاف سپرفورمیں آمنے سامنے ہو گی ۔ پاکستان ابوظہبی میں افغانستان کامقابلہ کریگا۔دونوں میچزپاکستانی وقت کے مطابق بیک وقت سہ پہر04:30پرشروع ہونگے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23ستمبرکو ایک بارپھر آمنے سامنے ہونگی میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائیگاجبکہ اسی روزبنگلہ دیش اورافغانستان کے درمیان میچ بھی شیڈول ہے۔25ستمبرکو افغانستان اوربھارت کے درمیان میچ ہوگا۔26ستمبرکو پاکستان اوربنگلہ دیش ابوظہبی میں میدان سجائیں گے۔ٹاپ دوٹیموں کے درمیان فائنل28ستمبرکو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔دفاعی چمپئن سری لنکاپہلے ہی میگا ایونٹ سے باہرہوچکاہے۔سکیورٹی معاملات کی وجہ سے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروانے والے بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بطور میزبان انہیں میچز کے وینیوز کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔بی سی سی آئی نے سخت گرمی اورطویل سفرکوبھی اس کاجوازبنایاہے۔یاد رہے کہ بھارت کو اب تک سب سے زیادہ 6 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے ‘ بلوشرٹس نے 1984ئ‘ 1988ء‘ 1990-91ء‘ 1995ئ‘ 2010ءاور 2016ءمیں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ‘ سری لنکا 5 بار 1966ء‘1997ء‘ 2004ء2006ءاور 2014ءمیں ایشیائی چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے 2000ءاور 2012ءمیں ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain