تازہ تر ین

امام عالی مقام کی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے:ڈولی

لاہور(شوبزڈیسک) فیشن آئیکون ‘ پروڈیوسر ‘ اداکارہ و اینکر ڈولی نے محرم الحرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم اس کے فلسفے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح انہوں نے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق ادا کیا‘ اپنا سر کٹا لیا لیکن اسے جھکایا نہیں۔ آج مسلمانوں میں یہی جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پوری دنیا میں مسلمان برادری ذلیل ہو رہی ہے۔ برما میں مسلمانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے لیکن کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے۔ دراصل یومِ عاشور کوحضرت امام حسین ؓنے اپنے 72 نفوس قدسیہ کےساتھ اسلام کی سربلندی کی خاطر حق کیلئے راہ خدا میں جامِ شہادت نوش فرمایا تھا۔حدیث میںہے کہ یوم عاشور کا روزہ ایک سال کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے تو ہم اس دن کی فضیلت کو سمجھیں ۔ نواسئہ رسول کو اس بابرکت دن شہید کیا گیا جو عالم اسلام کا بہت بڑا المیہ ہے ۔اور اسی دن کی یاد میں میں ہر سال مجلس کا اہتمام کرتی ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain