تازہ تر ین

پریانکا چوپڑاکے دمہ کے مرض میں مبتلاہونے کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم یہ بیماری انہیں کامیاب زندگی گز ار نے سے نہیں روک سکتی ۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 5 برس کی تھیں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ دمہ جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں دمہ کے مرض کا شکار ہوں لیکن اس میں چھپانے کی کیا بات ہے؟پریانکا نے لکھا میں یہ بات جانتی ہوں کہ میں اپنی بیماری کنٹرول کرسکتی ہوں اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے۔، اس کے ساتھ ہی پریانکا نے پ±رامید لہجے میں لکھا کہ استھما(دمہ) کی بیماری مجھے زندگی کا مقصد حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain