تازہ تر ین

قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان جویریہ کپتان مقرر

لاہور(آئی این پی) قومی ویمنزٹیم کا دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے اعلان کردیا گیا۔دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کے خلاف سیریزکیلیے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، جلال الدین کی سربراہی میں کام کرنے والی ویمن سلیکشن کمیٹی نے سرجری کی وجہ سے عدم دستیاب بسمعہ معروف کی جگہ جویریہ ودود کو قیادت سونپ دی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ناہیدہ بی بی، عائشہ ظفر، منیبہ علی صدیق، سدرہ امین، عمائمہ سہیل ، ندا راشد، سدرہ نواز،ثنامیر، نشرہ سندھو،انعم امین، نتالیہ پرویز، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اورایمن انور شامل ہیں، ریزو پلیئرز میں کائنات امتیاز، ارم جاوید، فریحہ محمود،غلام فاطمہ اورصبا نذیرکورکھا گیا ہے۔قومی ویمنزٹیم یکم سے 8 اکتوبرتک بنگلہ دیش کے شہرکھلنا میں میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی، بعد ازاں پاکستان 18 سے 29 اکتوبر تک 3 ون ڈے اوراتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچزمیں آسٹریلوی ٹیم کی ملائیشیا میںمیزبانی کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain