ابوظہبی (ویب ڈیسک )ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں آج بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے میدان میں اتریں گی۔گروپ ‘بی’ میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔