تازہ تر ین

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی (ویب ڈیسک ) لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے جب کہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا، جب کہ کراچی میں جلوس نشتر پارک اور اسلام آباد میں مرکزی جلوس سیکٹر جی 6 ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔گوجرانوالہ میں آج مجموعی طور پر 103 جلوس نکالے جائیں گے جب کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ حویلی سادات سے برآمد ہوگا جب کہ ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ، سرگودھا، راجن پور، حیدرآباد، لاڑکانہ سانگھڑ، جیکب آباد ، شکارپور سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر معطل ہے جو جلوسوں کے اختتام پر بحال کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain