تازہ تر ین

نولکھا: سراﺅں ہوٹلوں میں دہشتگردی کا خطرہ

لاہو ر (چودھری شفیق سے) ریلوے سٹیشن کے آس پاس ہوٹلوں، سراﺅں میں سکیورٹی کا خاطر خواہ بندوبست نہ ہونے سے بڑے سانحہ کا خطرہ، حکام کی غفلت کا بڑا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑیگا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نولکھا کی حدود میں درجنوں ہوٹل اور سرائے ایسی ہیں جن میں مسافروں کی چیکنگ کا کوئی انتظام نہیں۔ سراﺅں میں رہنے والوں کو کوئی بھی دہشتگرد آسانی سے شکار بنا سکتا ہے۔ متعدد سرائے، چھوٹے ہوٹلز ہیں جہاں بغیر شناختی کارڈ بھی چند پیسوں کے عوض رہائش مل جاتی ہے۔ رجسٹر پر اندراج نہ ہونے سے ایسے لوگ کی شناخت نہیں ہو سکتی۔ جن میں سٹیشن ہوٹل کی سرائے بھی شامل ہیں۔ گنتی کے ہوٹل ایسے ہیں جہاں کچھ حد تک سکیورٹی تو موجود ہے مگر مسافروں کے بیگوں میں موجود دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے والا کوئی سسٹم نہیں۔ محرم الحرام کے دوران حساس علاقوں میں ہوٹلوں اور سراﺅں کی چیکنگ اور سکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکی ضرورت ہے۔ خاص طور پر نویں اور دسویں محرم کو لاہور سے باہر کے علاقوں سے زائرین یہاں آتے ہیں جنہیں ہوٹلوں اور سراﺅں میں قیام کرنا پڑتا ہے تاہم وہ بھی سکیورٹی خدشات اور عدم تحفظ کا شکار ہیں تاہم تھانہ نولکھا کی طرف سے کسی قسم کا سرچ آپریشن نہیں کیا گیا۔ اس وجہ سے خدشہ ہے کہ خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو گیا تو قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain