تازہ تر ین

امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی، شہباز شریف نے والدہ کو خوشخبری سنائی

لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے والدہ کو ٹیلی فون کرکے نوازشریف کی سزا معطلی کی خوشخبری سنادی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کی رہائی کا فیصلہ سامنے آتے ہی شہباز شریف نے والدہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے۔بیٹے کی رہائی کے فیصلے پر نواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔شہباز شریف نے والدہ کو بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل جارہے ہیں اور رہائی کاپروانہ ملتے ہی وہ نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کو لے کر لاہور آجائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain