تازہ تر ین

ایئرلائن ’کیتھے پیسیفک‘ اپنی معمولی غلطی پر مذاق کا نشانہ بن گئی

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک ) ہانگ کانگ کی ایئر لائن ’کیتھے پیسیفک‘ کے نئے جہاز پر نام کی واضح غلطی سے کمپنی ایسی انجان ہوئی کہ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسے غلطی کا احساس ہوا۔ ’کیتھے پیسیفک‘ کے نئے طیارے پر کمپنی کے نام کی اسپیلنگ درست نہیں تھی یعنی ٹائپوز کی وجہ سے Pacific لکھنے کے بجائے Psciic لکھا گیا جس پر کچھ مسافر پریشان ہوئے اور سمجھنے لگے کہ شاید ایئرلائن کا نام تبدیل ہوگیا۔کیتھے پیسیفک کی فضائی میزبانوں نے اسکرٹ نہ پہننے کی جنگ جیت لی۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسپیلنگ کی غلطی پر طیارے کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کیں جس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا پر بھی اس پر تبصرے ہونے لگے۔حیران کن بات یہ ہے کہ جہاز پر واضح غلطی کے باوجود کمپنی یا ایوی ایشن حکام اسے دیکھنے سے قاصر رہے یہاں تک کہ طیارہ ڑیامی سے ہانگ کانگ تک پرواز کر کے پہنچ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain