تازہ تر ین

حکومت میں دوستوں کو عہدے دینےکا تاثر بالکل غلط ہے: نعیم الحق

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینےکا تاثر بالکل غلط ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔وزیراعظم نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کردیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے پہلے پانچ بانی کارکنوں میں سے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا ہے جس پر انہیں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain