تازہ تر ین

ایشیا کپ،افغانستان نے بنگلہ دیش کو 136رنز سے ہرا دیا

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے،افغانستان کی جانب سے ہشمت اللہ شاہدی اور راشد خان نے شاندار ہاف سنچریاں کی ،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4 اور ابو حیدر نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد اور احسان اللہ نے اننگز کا آغاز کیا تو 10 رنز پر احسان اللہ کوابو حیدر نے ڈیبیو میچ میں پہلی گیند پر متھون کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا ، رحمت شاہ سکور میں 10 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد ابو حیدر کا شکار بنے ،محمد شہزاد 37 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر ابو حیدر کے ہاتھو ں کیچ آﺅٹ کیا ،اس کے بعد کپتان اصغر افغان سکور میں 8 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ،سمیع اللہ شنواری نے 18 رنز بنائے اور شکیب الحسن کا شکار بنے ، 37 ویں اوور کی پہلی گیند پر روبیل حسین نے ہشمت اللہ شاہدی کو 58 رنز پر لٹن داس کی مدد سے کیچ آﺅٹ کروایا،40 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر محمد نبی سکورمیں10 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 160 رنز پر آﺅٹ ہوئے ،اس کے بعد گلبدین نیب اور راشد خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور 255تک پہنچا دیا،دونوں کے مابین آٹھویں وکٹ کے لئے 96 رنز کی راکت داری قائم ہوئی،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4،ابو حیدر نے2اور روبیل حسین نے ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچایا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain