تازہ تر ین

”ہمیں قبول ہے“ سعودی فرمانروا نے عمران خان کی پیشکش قبول کر لی، خوشخبری آ گئی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سعودی محل میں عشائیہ دیا جبکہ عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کی جس دوران علاقائی و خطے کی امن و سلامتی اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے امور بھی زیر غور آئے اور دونوں ملکوں کی قیادت نے ہر موقع پر ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونے اور سٹریٹجک امور مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت، حق خودارادیت کیلئے کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا میں تنازعات ہمیں کمزور کر رہے ہیں اس لئے مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہئے، افغانستان اور دیگر ملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے اور اب پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔سعودی فرمانروا نے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سعودی محل میں عشائیہ دیا اور وزیراعظم نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain