تازہ تر ین

ایندھن نہ ملنے سے با کمال لوگوں کی لاجواب پر وازیں منسوخ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہم بند کردی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی ادائیگیوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا جس کا نقصان مسافروں کو ہورہا ہے جو پروازیں منسوخ ہونے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔پی آئی اے پر فیول کی مد میں 18 ارب روپے کے واجبات ہیں جس کے باعث پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔ ایندھن کی قلت کے باعث پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں تاخیرکا شکار اور منسوخ کردی گئی ہیں۔ متعدد مسافر کراچی اور اسلام آباد سے اپنی منزل پر نہ جاسکے۔پی آئی اے کی کراچی سے لاہور پرواز پی کے 316 اور پی کے 368، کراچی سے بہاولپور پی کے 588، کراچی سے عراق پی کے 219 اور کراچی تا اسلام آباد پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہیں۔ صورتحال کے باعث مسافر ائیر پورٹ پر سامان کے ساتھ رات گزارنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پی ا?ئی اے انتظامیہ کا موقف ہے جلد فیول کی فراہمی شروع ہوجائے گی جس کے ساتھ پروازیں اپنے معمول پرآجائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain