تازہ تر ین

نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودیہ رہائی کیلئے کہتا :فواد چودھری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی اور نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا جیل آنا جانا لگا رہےگا، لوگ سوال کرتے تھےکہ نوازشریف کو ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ کل وہ نکلتے اور باہر چلے جاتے تو کہاں ڈھونڈتے؟۔انہوں نے کہا عمران خان کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ ڈیل کے قائل نہیں، نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف خاندان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں، ہماری جائیدادوں پر انہوں نے قبضہ نہیں کیا، نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جو کہتے ہیں ڈیل ہوئی ہے وہ سعودی عرب اور نوازشریف کے تعلقات سےلاعلم ہیں، نوازشریف کے سعودی عرب سے معاملات کیسے ہیں، الزام لگانے والوں کو اندازہ ہی نہیں، سعودی عرب کے ولی عہد کرپشن کے خلاف تحریک کے سرخیل ہیں، تمام دنیا میں کرپشن کے خلاف تحریک چل رہی ہے، محمد بن سلمان کیسےکہہ سکتےہیں پاکستان میں کسی کرپٹ کو چھوڑ دیاجائے، نوازشریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے لہٰذا کسی ملک نے نوازشریف کے لیے کوئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے ، اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے جب کہ نوازشریف کی رہائی کے لیے کسی ملک نے نہیں کہا، پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں، سوال یہ ہے چھوٹےچور کے لیے علیحدہ اور بڑے چور کے لیے علیحدہ نظام ہے،بس اسے تبدیل کرنا پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain