تازہ تر ین

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 213جج تبدیل کر دیے،نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 213جج تبدیل کر دیے جن کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق213جج تبدیل کئے گئے ہیں جن میں 11ڈسٹرکٹ اور سیشن جج شامل ہیں ان میں راولپنڈی،لودھراں ،ننکانہ صاحب ،سیالکوٹ ،نارروال ،احمد پورشرقیہ اور ڈی جی خان کے ایڈیشنل جج شامل ہیں جبکہ 91سیشن جج تبدیل کئے گئے ہیں جن میں ،خان پور ،فیصل آباد اور ملتان کے جج شامل ہیں اور مظفر گڑھ سرگودھا چنیوٹ، لاہوراور اوکاڑہ کے 2جج بھی شامل ہیں۔اسی طرح 13سینئر سول جج تبدیل کئے گئے ہیں جس میں ملتان ،رحیم یار خان،ساہیوال ،ملتان ،رحیم یار خان اورساہیوال کے جج شامل ہیں جبکہ98سول جج کم جوڈییشنل مجسٹریٹ کو بھی تبدیل کیا گیا ہے جن میں جتوئی ،مظفرگڑھ ،ڈی جی خان ،لیہ اور روجھان کے جج شامل ہیں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved