تازہ تر ین

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

ویانا (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے ایسی بڑی کامیابی حاصل کر لی, جان کر آپ کا دل بھی خوشی سے جھوم اٹھے گا اور وزیر اعظم عمران خان کو داد دیئے بنا رہ نہیں پائیں گے۔ذرائع مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کاویانامیں اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن محمدنعیم کی سربراہی میں پاکستانی وفدشریک ہے ،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ساﺅتھ ایشیا سے پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈآف گورنرکاممبرہوگا ، پاکستان 2 سال کےلئے جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ کاممبرمنتخب ہوا۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن شاہد ریاض نے کہا کہ پاکستان کاانتخاب سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے،بورڈ آف گورنرزکے ممبرکاانتخاب دوسال کے لیے کیاگیا ہے ،یہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردارکااعتراف ہے،آئی اےای اےکے170 رکن ممالک میں سے بورڈآف گورنرزکے35 ارکان ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستانی ایٹمی اثاثے غیر محفوظ ہاتھوں میں خطرہ ہے تاہم پاکستانی حکومت کا موقف ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھو ں میں ہیں،پاکستان کا اس تنظیم ”بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی“میں شمولیت اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق تقریبا ایک سال قبل بھارت میں کچھ لوگوں کے پاس سے یورینیم برآمد ہو ئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain