تازہ تر ین

ریڈ کارڈ دکھانے پر کرسٹیانو رونالڈو زار و قطار رو پڑے

بارسلونا(ویب ڈیسک) یوئیفا چیمپئنز لیگ کے آغاز میں ہی امپائر کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھا کر گراﺅنڈ سے باہر جانے کا کہنے پر کرسٹیانو رونالڈو رو پڑے۔ذرائع کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا آغاز شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔ اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس سے اپنے ڈیبیو میچ میں پرتگالی فٹبالر کو کھیل کے پہلے ہاف میں ہی ریڈ کارڈ دکھا کر گراﺅنڈ سے باہر کردیا گیا۔اسٹار فٹبالر رونالڈو اور اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس کے کھلاڑیوں نے ریفری کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مخالف ٹیم کا دفاعی کھلاڑی خود زمین پر گرا اور زخمی ہونے کی اداکاری کر رہا تھا۔ رونالڈو نے اُسے اُٹھانے کے لیے سر پر ہاتھ رکھا تھا۔اطالوی کھلاڑیوں کے احتجاج پر ریفری نے گراﺅنڈ کے کنارے پر موجود معاون ریفری سے بھی مشاورت کی اور معروف فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراﺅنڈ سے باہر جانے کے لیے مجبور کردیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں گراﺅنڈ سے باہر ہونے پر سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دل برداشتہ ہو گئے اور زار و قطار رونے لگے۔ اُن کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور چہرہ غم کی تصویر بن گیا۔ وہ کچھ دیر کے لیے سر پکڑ کر اسٹیڈیم میں ہی لیٹ گئے۔ریفری کے فیصلے پر کرسٹینا رونالڈو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ اس موقع پر شائقین نے نعرے بازی بھی کی اور مداحوں نے ریفری کے متنازعہ فیصلے پر جملے بھی کسے۔اہم میچ کے ریفری فلیکس بریچ نے اپنے معاون ریفری سے مشاورت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کو اس وقت سرخ کارڈ دکھا کر گراﺅنڈ سے بھیجا جب کہ معروف فٹبالر نے مخالف ٹیم ولینشیا کے دفاعی کھلاڑی جیسن موریلو کے بال پکڑ کر گیند چھیننے کی کوشش کی۔رونالڈو بوجھل قدموں کے ساتھ گراﺅنڈ سے باہر جانے لگے تو شائقین نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور نشستوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ رونالڈو گراﺅنڈ سے باہر آکر بھی اپنے کوچ اور ساتھیوں سے مل کر روتے رہے۔تاہم پہلے ہی میچ میں باہر ہونے والے غم زدہ کرسٹیانو رونالڈو کو اُ ن کی ٹیم نے جیت کا تحفہ دے کر خوش کر دیا۔ رونالڈو کی ٹیم دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باجود 2گول کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ مخالف ٹیم کے ہر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain