تازہ تر ین

پاکستان ایک مرتبہ پھرعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان کو ایک مرتبہ پھر 2 سال کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا۔ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ انتخاب آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ آئی اے ای اے کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کی۔ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پ±رامن استعمال کے شعبے میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے 35 رکن ممالک میں سے 11 ارکان کو 2 سال کے عرصے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایک عالمی تنظیم ہے جو جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سمیت فوجی مقاصد کے لیے اس کے استعمال کو روکنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔آئی اے ای اے کا ہیڈکوارٹر آسٹریا کے شہر ویانا میں ہے جبکہ یہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کو جوابدہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain