تازہ تر ین

ریحام خان ایک بار پھر تنازع کی زد میں

ؒلاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اکثر اپنے بیانات کے باعث سرخیوں کا حصہ رہتی ہیں اور اب ان کے ایک ٹوئیٹ سے نیا تنازع سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے ان کی سوانح حیات پر پاکستان بھر میں کافی بحث ہوتی رہی اور اب ریحام خان نے آسکر ایوارڈز 2019 کی غیرملکی فلموں کے زمرے کے لیے پاکستان کی جانب سے نامزد کی جانے والی فلم ‘کیک’ کے انتخاب پر سوال اٹھایا ہے۔درحقیقت انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ‘کیک’ کا انتخاب اس وجہ سے ہوا ہے کہ اس کے پروڈیوسر زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ریحام خان نے لکھا ‘کون کہتا ہے کہ آپ اپنا کیک حاصل نہیں کرسکتے اور اسے کھا نہیں سکتے؟ زلفی بخاری وزیراعظم کے دوست ہیں اور اب ان کی فلم آسکر کے لیے پاکستان کی انٹری کے طور پر جارہی ہے’۔ریحام خان کی اس ٹوئیٹ پر فلم کی ٹیم کا کافی سخت ردعمل سامنے آیا۔فلم کے ڈائریکٹر عاصم عباسی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا ‘میں سمجھ سکتا ہوں کہ ہماری کہانی میں نوٹنکی اور مصالحے کی کمی تھی، مگر پھر بھی یہ کافی عجیب بات ہے کہ ہماری محنت اور کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض کیا جائے’۔اسی طرح فلم میں کام کرنے والے اداکار عدنان ملک نے بھی ٹوئٹر پر ریحام خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ‘ یہ حیران کن اور غیرمنصفانہ دعویٰ ہے، جس میں آسکر کمیٹی کے قابل احترام کی خودمختاری سے مکمل عدم اتفاق سیاسی نظریے کی بنیاد پر کیا گیا، یہ وہ فلم ہے جسے ناقدین نے بھی سراہا تھا (بشمول برطانوی اخبار گارڈین نے 4 اسٹارز دیئے)۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain