لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزادر نے سیف سٹی اتھارٹی کا دور ہ کیا جبکہ ان کے ساتھ میاں اسلم اقبال، آئی جی پنجاب ،سی سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنزبھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کا دور ہ کے موقع پر سیف سٹی اتھارٹی حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزادر کومحرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ پربریفنگ بھی دی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکانے اطمینان کا اظہار کیا۔