تازہ تر ین

بھارت پھر مکر گیا، وزرائے خارجہ ملاقات حامی کے بعد منسوخ کردی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے گزشتہ روز قبول کر لیا تھا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی۔امریکا کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔لیکن اب بھارتی میڈیا نے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بی ایس ایف اہلکاروں کی ہلاکت کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے خط کے بعد ہم سمجھے تھے کہ پاکستان مثبت سمت کی جانب گامزن ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی پیش کش کے پیچھے غلط ارادے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2015 سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain