تازہ تر ین

بھارت مکر گیا

نئی دہلی(ٹرینڈی ایڈیٹر رپورٹ) بھارت نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پروزیرخارجہ شسماسوراج اورپاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات پرآمادگی کے کچھ گھنٹوں بعد ہی انکار کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیاکے مطابق ملاقات کی منسوخی کیلئے مقبوضہ کشمیرمیں 3پوقلیس اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے عناصرکے ملوث ہونے اورپاکستان میں جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ جس میں بقول بھارت عسکریت پسند،دہشت گردبرہان وانی کوہیروبناکرپیش کیاگیاہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے پریس کانفرنس میں الزام لگایاکہ نئی شروعات کے آغازکیلئے مذاکرات کی تجویزکے پیچھے مکروہ ایجنڈا بے نقاب ہوگیاہے ،عہدہ سنبھالنے کے بعدوزیراعظم عمران خان کااصل چہرہ دنیاکے سامنے آگیاہے۔ترجمان کامزیدکہناتھاکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے اعلان کے ساتھ ہی یہ دواندوہناک واقعات پیش آئے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان کے حمایت یافتہ عناصرکی جانب سے تین پولیس اہلکاروں کاقتل ہواجبکہ حال ہی میںپاکستان میں بیس ڈاک ٹکٹ جاری ہوئے ہیں،جن میں دہشت گردوںکوہیروبناکرپیش کیاگیاہے،جس سے ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان نے اپنی پرانی روش ترک نہیں کی ہے۔واضح رہے 2016ءمیں پٹھان کوٹ فضائی اڈے پرحملے کے بعددونوں ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کاعمل معطل ہوگیاتھا،جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مذکورہ ملاقات اعلیٰ سطح پرپہلارابطہ ہوناتھا،آخری رابطہ دسمبر2015ءمیں ہواتھا،جب بھارتی وزیرخارجہ شسماسوراج نے اسلام آبادمیں ایشیاءکانفرنس میںشرکت کے دوران اس وقت کے وزیرخارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات کی تھی۔دریں اثناءمقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں 3پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں،جنھیںکشمیری حریت پسندوں نے قتل کردیا۔دوسری طرف ریاستی بھارتی پولیس نے ضلع باندی پورہ میں لشکر طیبہ کے 5 دراندازوں کومقابلے میں ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہے۔اس نے الزام لگایاکہ وہ ایل اوسی عبورکرکے کشمیرکے مختلف علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کررہے تھے،اطلاع پرسمبلرکے جنگلات میں مقابلہ ہوگیا، پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمدکرنے کادعویٰ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain